یوپی الیکشن کا چوتھا مرحلہ، 57 فیصد پولنگ

,

   

نئی دہلی : الیکشن کمیشن نے کہا ہیکہ اترپردیش کے اسمبلی چناؤ کے چہارشنبہ کو منعقدہ چوتھے مرحلہ میں شام 5 بجے تک دستیاب ابتدائی ڈیٹا کے مطابق 57.83 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ یہ تناسب ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر پیش کیا جارہا ہے۔ جب ووٹنگ مکمل ہوجائے گی تب قطعی ڈیٹا دستیاب ہوسکے گا۔ کمیشن نے بتایا کہ ضلع باندا میں 57.48 فیصد ، فتح پور میں 56.96 ، ہردوئی میں 55.40 ، کھیری میں 62.45 ، لکھنؤ میں 54.98 ، پیلی بھیت میں 61.42، رائے بریلی میں 58.32، سیتاپور میں 58.30 اور ضلع اناؤ میں شام 5 بجے تک 54.12 فیصد رائے دہی ہوئی ۔ریاستی اسمبلی کیلئے پولنگ کے اس چوتھے مرحلہ میں ووٹروں نے 9 اضلاع میں پھیلی ہوئی 59 نشستوں کیلئے 624 امیدواروں میں سے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے ہیں۔ جملہ 2.13 کروڑ ووٹرس ہیں جن میں 1.14 کروڑ مرد اور 99.3 لاکھ لڑکیوں و خواتین رائے دہندے شامل ہیں۔