یوپی انتخابات۔ ایک اور بی جے پی منسٹر نے دیا استعفیٰ۔ تین دنوں میں 8اراکین اسمبلی کا استعفیٰ

,

   

ماہ فبروری میں ہونے والے نہایت حساس اسمبلی انتخابات سے عین قبل دھرم سنگھ سیانی‘ ریاستی وزیر (آزد قلمدان) برائے آیوش‘ فوڈ‘ سکیورٹی اور ڈرگ انتظامیہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو چھوڑنے والے اٹھویں رکن اسمبلی ہیں۔


سیانی سہارنپور میں ناکوڈ سے چار وقت کے رکن اسمبلی ہیں اور سابق یوپی منسٹر سوامی پرساد موریہ کے ساتھ بہوجن سماج پارٹی کو چھوڑ کر 2016میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی‘ بی جے پی کے دستے چھوڑنے والی سوامی پرساد موریہ پہلے رکن اسمبلی تھے جس کے نقش قدم پر چل کر سات نے اب تک استعفیٰ دیاہے۔

موریا نے پارٹی کو اس اعلان کے ساتھ چھوڑا ہے کہ ”جمعہ کے روز تمام باتوں کاانکشاف کریں گے“ جس کے بعد سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں چل رہی ہیں۔

اپنے استعفیٰ کے مکتوب میں انہوں نے سماج سے پسماندہ اوردلت طبقات کو ایک کونے میں کردینے کی وجہہ سے وہ مایوس ہونے کی بات کہی ہے۔

وہ اپنے بیٹے اتکارش موریا کو یوگی حکومت میں ”مناسب جگہ“ نہیں ملنے کی وجہہ سے ناراض ہیں۔

مکیش ورما‘ اورتار سنگھ بھادانا‘ برجیش کمار پرجا پتی‘ روشن لال ورما‘ بھگوتی ساگر‘ اور ونئے شاکیا وہ چھ لیڈران میں شامل ہیں جنھوں نے پچھلے36گھنٹوں میں بی جے پی کو چھوڑا ہے۔