لکھنو میں بی جے پی پارٹی دفتر سے پرچار رتھ کو جھنڈی دیکھا کر اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے روانہ کیا۔ مذکورہ انتخاباتی گاڑیاں ایل ای ڈی اسکرینوں سے لیز ہے جس میں پانی کے پانچ سالہ سفر کو پیش کیاجائے گا۔
ریاست کے 403اسمبلی حلقو ں کایہ چکر لگائے گیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کویڈ19کے بڑھتے معاملات کی وجہہ سے انتخابی ریالیو ں اور عوام جلسوں پر لگائی گئی روک کے پیش نظر زمین سے جڑے رائے دہندوں تک رسائی میں یہ گاڑیاں مدد گار ثابت ہوں گی۔
یہ اعلی تکنیکی مہم کے تنصیب کے علاوہ مذکورہ بی جے پی عوام سے عوام تک رابطہ کی بھی حکمت عملی اختیار کئے ہوئے ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کیرانا سے یوپی اسمبلی انتخابات کے لئے یہ پیدل سپاہیوں کی مہم کی شروعات کی ہے۔
اس ضلع میں 33فیصد مسلم رائے دہندے ہیں اور شاہ کا یہاں سے شروعات کرنے کا مقصد ہندو ووٹرس کو ایک جانب کرنا ہے اور ایک پیغام ارسال کرنا ہے کہ بی جے پی ہمیشہ ان کی ذات پات سے بالات ہوکر ہمیشہ یہاں پر ان کے لئے موجود ہے
یاد رہے کہ یہاں سے بی جے پی کے لیڈر متوفی حکم سنگھ نے اس سے قبل 2017کے اسمبلی انتخابات میں ہندو فیملیوں کے ایک فہرست جاری کی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایاتھا کہ 2014سے 2016کے درمیان بڑے پیمانے پر ان خاندانوں نے یہاں سے نقل مقام کیاتھا۔
انہوں نے الزام لگایاتھا کہ کیرنا میں مسلمان مکینوں کے خوف سے یہ کام کیاگیاتھا۔انہوں نے کہاتھا کہ مسلمانوں کی ضلع میں اجارہ داری کی وجہہ سے ہندوخوف کے ماحول میں یہ مقام چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
تاہم بعدازاں ان کا یہ دعوی جھوٹا ثابت ہوا تھا اور ایسا پایاگیا ہے کہ کچھ ہندو فیملیاں کیرانا چھوڑکر غنڈہ عناصر کی دھمکیوں کی وجہہ سے کی گئی ہے جو جبری وصولی کررہے تھے‘ انہوں نے مسلمانوں کے خوف سے نقل مقام نہیں کیاتھا۔آج دوپہر میں پارٹی دفتر سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب پارٹی صدر اور سابق چیف منسٹر اکھیلیش یادو نے ان گاڑیوں کو ناکارہ قراردیا او رکہاکہ یہ صرف ’ورچولی‘ جھوٹ کے پہاڑ کا پروپگنڈہ کرنے میں مددگارثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ اس حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کچھ بھی نہیں کیاہے او رمجوزہ انتخابات میں ان کی عدم کارکردگی کی وجہہ سے لات مار کر نکال دینے کے یہ حقدار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے پچھلے پانچ سالوں میں طبقات میں تقسیم پیدا کی ہے اور بدعنوانی کا ساتھ دیا او رسماج وادی پارٹی حکومت کی اسکیموں کو اپنے نام سے پیش کیاہے۔
انہوں نے پرچار رتھ کو تنقید کا نشانہ بنایا او رکہاکہ میں نے سابق کی پریس کانفرنس میں یہ کہاتھا کہ بی جے پی کو اس بات کا پہلے ہی علم ہوگیاتھا کہ الیکشن کمیشن انتخابی ریالیوں پر امتناعات عائد کرے گا اور اسی وجہہ سے اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر انہوں نے مشنری نصب کی ہے تاکہ ورچول تشہیرکی جاسکے۔