یوپی انتخابات۔ کانگریس نے انناؤ عصمت ریزی متاثرہ کی ماں کو دیا ٹکٹ

,

   

پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ کانگریس کی 40فیصد امیدوار عورتیں ہوں گی
نئی دہلی۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کے روز 125پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے جس میں 50خواتین شامل ہیں‘ جو اترپردیش کے مجوزہ اسمبلی الیکشن کے لئے ہیں۔ مذکورہ پارٹی نے انناؤ عصمت ریزی کی متاثرہ کی والدہ اشاسنگھ کو انناؤ اسمبلی حلقہ سے اپنا امیدوار بنایاہے۔

دیگر امیدوار بشمول آشا ورکر پونم پانڈے جس نے تنخواہوں میں اضافہ کیلئے ایک احتجاج کی قیادت کی تھی کو شاہجہاں پور سے اپنا امیدوار بنایاہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہاکہ پارٹی کے چالیس فیصد امیدوار خواتین‘ چالیس فیصد نوجوان ایسا کرتے ہوئے پارٹی ایک نئی تاریخ کی شروعات کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی ایسے افراد کو امیدوار بنائی ہے جس نے اترپردیش میں انصاف کے لئے جدوجہدکی ہے اور پارٹی چاہتی ہے کہ وہ ریاست میں اقتدار کا انہیں آگے رکھ کر حصہ بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ ”خواتین کو 40اور نوجوانوں کو 40فیصد کی حصہ داری کے ذریعہ اترپردیش میں ہم ایک نئی شروعات کررہے ہیں“۔پرینکا نے کہاکہ ”ہماری فہرست ایک نیا پیغام دے رہی ہے۔ہم نے ان کو فہرست میں شامل کیاہے جنھوں نے انصاف کے لئے جدوجہد کی ہے اور کانگریس ریاست میں انہیں اقتدار کا حصہ بناتے ہوئے طاقت فراہم کرنا چاہتی ہے“


کیاپرینکا گاندھی انتخابات لڑیں گی؟۔
مذکورہ اے ائی سی سی جنرل سکریٹری انچارج اترپردیش نے آیا وہ الیکشن لڑیں گے پوچھنے پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

اترپردیش حکومت کو انہوں نے ’آمریت“ پر مبنی حکومت قراردیااور کہاکہ وہ منفی سونچ رکھتی ہے مثبت سونچ کو عام کرنے سے انہیں بچانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ہماری توجہہ لوگوں کے مسائل کو مرکز توجہہ بناناہے“۔ اترپردیش میں سات مراحل میں اسمبلی انتخابات کا آغاز10فبروری سے ہوگا۔