سہارنپور: اتر پردیش میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے سہارنپور سے جیش محمد اور تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اے ٹی ایس کے مطابق مبینہ طور پر محمد ندیم جیش محمد اور تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں سے براہ راست رابطے میں تھا۔ اے ٹی ایس ٹیم نے محمد ندیم کے قبضے سے ایک موبائل اور دو سم کارڈز اور متعدد قسم کی آئی ڈیز برآمد کی ہیں۔ نیز مبینہ طور پر بم بنانے سے متعلق اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں۔