پرتاپ گڑھ : پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ اترپردیش حکومت کے ذریعہ پیش بجٹ سرمائے داروں کے سرمائے میں اضافہ کرنے والا ہے ۔غریبوں محنت کش لوگوں کے لئے بجٹ میں ایسا کوئی نظم نہیں کیا گیا ،جس سے ان کے حالات بہتر ہو سکیں ۔ منریگا کے بجٹ میں تخفیف سے مزدوروں و گاوں پنچایتوں کو مزید نقصانات کے امکان ہیں ۔بجٹ میں بے روزگاری سے راحت و ملازمت دینے کے لئے کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے ،اس سے مہنگائی و بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا ۔انہوں نے بجٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بجٹ کو اقلیتوں ،نوجوانوں ،کسانوں و خواتین کو مایوس کرنے والا بتایا ۔ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ بی جے پی حکومت اقلیتوں و مدارس کے لئے بجٹ میں کوئی خصوصی نظم نہیں کیا ،اس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت نے اقلیتوں کے تئیں تعصب کی بنیاد پر ان کی فلاح بہبود کے لئے کوئی خصوصی نظم نہیں کیا ۔بجٹ کو آئندہ انتخابات کے پیش نظر صرف عوام کو گمراہ کرنے والا ہے ،وعدوں کی بارش کے مابین اس پر کیا عملی جامہ پہنایا جائے گا یہ تو وقت بتائے گا ،لیکن یہ بجٹ پوری طرح عوام کو مایوس کرنے والا ہے ۔