یوپی: برج بھوشن سنگھ کے بیٹے کے قافلے کی کار سے 2 بچے ہلاک

,

   

Ferty9 Clinic


کرن بھوشن سنگھ بی جے پی لیڈر برج بھوشن سنگھ کے بیٹے ہیں جو خواتین پہلوانوں کے ساتھ ایک طویل قانونی جنگ میں ملوث ہیں۔

گونڈہ: قیصر گنج سے بی جے پی امیدوار کرن بھوشن سنگھ کے قافلے میں شامل ایک کار نے بدھ کے روز گونڈہ کے کرنل گنج-ہجور پور روڈ پر واقع بیکنتھ ڈگری کالج کے قریب ان کو ٹکر مار دی جس سے دو بچے ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

کرن بھوشن سنگھ بی جے پی لیڈر برج بھوشن سنگھ کے بیٹے ہیں جو خواتین پہلوانوں کے ساتھ ایک طویل قانونی جنگ میں ملوث ہیں۔

پولیس نے کار کو قبضے میں لے کر بچوں کی لاشیں تحویل میں لے لی ہیں جب کہ زخمی بچے کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق حادثہ کرن بھوشن سنگھ کے قافلے میں شامل ایک کار کو پیش آیا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حادثے کے وقت قافلے میں کرن بھوشن سنگھ موجود تھا یا نہیں کیونکہ ابتدائی رپورٹ میں ان کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔