یوپی بلدی انتخابات کے نتائج۔ بلدی انتخابات2023

,

   

جھانسی میں اپنی پہلی جیت بی جے پی نے درج کرائی ہے‘ دیگر 16سیٹوں پر سبقت
یوپی کے بلدی انتخابات2023میں دریاست کی درالحکومت لکھنو کے علاوہ ایودھیا‘ وارناسی میں بھی بی جے پی سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے یوپی بلدی انتخابات میں اپنی جیت درج کرائی ہے‘ بہاری لال آریا کو 83000ووٹوں کی جیت کے بعد انہیں میئر بنایاگیاہے‘ جیت میں ایودھیا اورلکھنو بھی شامل ہے۔

واراناسی میں بی جے پی 16000ووٹوں سے آگے ہیں‘ وہیں ایس پی 9000ووٹوں پر ہے۔

درایں اثناء کانگریس 5000ووٹوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ یوپی کے شہری کے بلدی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی باقی ہے‘ جس کی مہم میں چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ اور سماج وادی پارٹی سربراہ اکھیلیش یادو نے تحریک چلائی ہے۔

الیکشن کمیشن کی تفصیلات کے مطابق بلدی انتخابات دو مراحل میں کرائے گئے 4مئی اور11مئی کو کرائے گئے۔جس میں جملہ4.32کروڑ میں سے 53فیصد رائے دہندوں نے حصہ لیا۔سات میئروں اور1401کارپوریٹرس کا انتخابات نتائج کے بعد عمل میں ائے گا۔

شاہجہاں پور اس سال پہلا میئر منتخب کریں گی کیونکہ 2018میں اس کو میونسپل کارپوریشن کاشہر بنایاگیاہے۔