یوپی بورڈ امتحانات: 12ویں کا انگریزی پرچہ لیک ہونے کے بعدامتحان منسوخ

   

لکھنو: یوپی بورڈ کا 12ویں کلاس کا پرچہ آج منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پیپر لیک ہونے کی وجہ سے یوپی بورڈ کے انگریزی مضمون کا امتحان منسوخ کر دیا گیا ہے۔ انگریزی کا پرچہ آج دوپہر 2 بجے سے ہونا تھا۔ اسی دوران امتحان سے قبل انگریزی مضمون کے پرچے یعنی سوال نامے بازار میں فروخت ہونے لگے۔ سوال نامے اور اس کی حل شدہ کاپی دونوں ہی بازار میں 500 روپئے میں فروخت ہو رہی تھی۔اتر پردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے انگریزی پرچہ کے سوالیہ پرچہ اور حل کی نقل کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد امتحان منسوخ کر دیا ہے۔ ریاست کے تقریباً 24 اضلاع میں یہ امتحان منسوخ کر دیا گیا ہے۔ونے کمار پانڈے، ایجوکیشن ڈائریکٹر اور اتر پردیش سیکنڈری ایجوکیشن کونسل کے چیئرمین نے اس سلسلے میں ایک نوٹس جاری کیا ہے۔ بلیا ضلع میں 303-3-2022 کی دوسری شفٹ میں انٹرمیڈیٹ انگلش سبجیکٹ سیریز -316 ای ڈی اور 316ای آئی کا سوالنامہ ظاہر ہونے کے امکان کی وجہ سے 24 اضلاع کے سوالات تقسیم کی وجہ سے دوسری شفٹ کا امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیزنوٹس میں کونسل نے کہا ہے کہ باقی اضلاع میں انٹرمیڈیٹ کی دوسری شفٹ کے انگریزی مضمون کے امتحانات اسی طرح ہوں گے۔ جن 24 اضلاع میں امتحان منسوخ کیا گیا ہے، ان میں امتحان کے انعقاد کی تاریخ جلد جاری کر دی جائے گی۔ان اضلاع میں امتحانات منسوخ کر دیے گئے ہیںبلیا، اے ٹی، باغپت، بدایوں، سیتا پور، کانپور دیہات، للت پور، چترکوٹ، پرتاپ گڑھ، گونڈا، اعظم گڑھ، مہوبہ، جالون، اناؤ، شاہجہاں پور، غازی آباد، علی گڑھ، شاملی، متھرا، مین پوری، وارانسی، آگرہ، امبیڈکر نگر، گورکھپور