بریلی(یوپی)۔ اترپردیش حکومت پر عامرانہ انداز میں کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان نے کہاکہ انہیں اور ان کے افراد خاندان پر بکریوں کی چوری کابھی الزام لگایاگیاہے۔مذکورہ رام پور رکن اسمبلی نے بی جے پی کی برسراقتدار مرکزی حکومت کو بھی ’اگنی پتھ‘ اسکیم کے حوالے سے نشانہ بنایا او رکہاکہ یہ واضح ہے کہ کس قدر اسکیم فائدہ مند ہے جس پر نوجوان احتجاج کررہے ہیں۔
حال ہی میں سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے ایس پی لیڈر نے بریلی ائیر پورٹ پر میڈی اکے نمائندوں کو بتایاکہ”ریاست کے موجود ہ حالات سے بہتر ڈیکٹیٹر شپ ہے۔ مذکورہ ریاستی حکومت عامرانہ انداز میں کام کررہی ہے“۔
خان جو سیتا پور جیل میں 27مہینوں تک قید میں رہے ہیں نے کہاکہ”بکری چوری‘ شراب کی دوکان پر ڈاکہ کے الزامات مجھ پر اور میرے افراد خاندان پر لگائے گئے ہیں۔ ایسے حالات میں آپ خود اندازہ لگاسکتے ہیں کہ حکومت کی کارکردگی کس سطح پر ہے“۔
واراناسی کی راستے پر ایس پی لیڈر نے کہاکہ ”میرے شہر‘ میرے ضلع اور میرے چاہنے والوں کے ساتھ جو سلوک کیاجارہا ہے‘ اس طرح کا خراب برتاؤ کسی سیاسی لیڈر کے ساتھ دنیا کی کوئی حکومت نہیں کرتی ہے اور میں یہ بات شرطیہ بول سکتاہوں۔
کوئی بھی حکومت اس قدر نیچے نہیں گرسکتی جو شراب کی دوکان پر ڈاکہ اور 16ہزار روپئے کی میرے کالج سے چوری کر الزام لگائے“۔ انہوں نے ’اگنی پتھ‘ اسکیم پر پوچھے گئے سوال میں کہاکہ ”سب جانتے ہیں اگنی پتھ اسکیم کا فائدہ کس کو ہونے والا ہے۔
ہر کوئی جانتا ہے کہ سارا ملک جل رہا ہے“۔ انہوں نے مزیدکہاکہ”واضح ہے کہ اگنی پتھ اسکیم نوجوانوں کے کس مفاد میں کام کریگی“۔
مرکز نے ہفتہ کے روز نیم فوجی اور ڈیفنس منسٹری برائے اگنی پتھ میں 10فیصدریٹائرڈ ہونے والوں کے لئے جائیدادوں کو محفوظ کیاہے اور کہاکہ وہ فوج میں بھرتی کی نئی اسکیم کے متعلق کسی بھی شکایت کو ’کھلے ذہن کے ساتھ‘ سننے کو تیار ہیں جبکہ کئی ریاستوں میں اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس اسکیم کوواپس لینے کا دباؤ ڈالا ہے۔
منگل کے روز اسکیم کی شروعات کے اعلان کے ساتھ حکومت نے کہا کہ چار سال کی معیادکے لئے بھرتی میں عمر کی حد17سے 21سال ہوگی جبکہ جملہ بھرتی کا25فیصد کے لئے ملازمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جمعرات کے روز عمر کی حد میں 23سال تک کا اضافہ کیاگیاہے۔
صدیوں پرانے فوج میں بھرتی کے طریقہ کار میں تبدیلی لانے کے ساتھ فوج‘ بحریہ اور فضائیہ میں جوانوں کی بھرتی کے لئے اس نئی اسکیم کو متعارف کروایاگیا ہے تاکہ ان تینوں شعبوں میں نوجوانوں کی پروفائیل کو مضبوط کیاجاسکے۔