یوپی: سرکاری کوارٹر میںسب انسپکٹر کی خودکشی

   

رامپور: اتر پردیش کے رامپور ضلع کے سوار پولیس اسٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر 50 سالہ نایاب خان نے اپنے سرکاری کوارٹر کے کمرہ میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ وہ اوریہہ ضلع کے رہائشی تھے۔گھر والوں نے ان کا موبائل بند پایا تو اسٹیشن کے سرکاری نمبر پر کال کی، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے ان کے کمرہ کا جائزہ لیا تو خودکشی کا علم ہوا۔ اطلاع ملنے پر ایس پی ودیا ساگر مشرا اور اے ایس پی اتل کمار سریواستو موقع پر پہنچے، تاہم گھر والوں کے آنے تک نعش کو نہیں اتارا گیا۔نایاب خان تقریباً دو سال سے سوار پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر کے طور پر تعینات تھے۔ چہارشنبہ کو وہ ایک کیس کے سلسلے میں عدالت گئے تھے اور وہاں سے واپس آکر اپنے کمرہ میں چلے گئے۔