یوپی میں آن لائن ایف آئی آر کے اندراج کے طریقہ کو مقبولیت

   

بچوں کی گمشدگی، طلائی زنجیروں کی چوری ، پوسٹ مارٹم کی حصولی میں سہولت
لکھنو۔25جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کی پولیس نے تقریباً 1500 ایف آئی آر یو پی کاب موبائیل ایپ پر رجسٹرڈ کئے ہیں ۔ یہ ایپ شہریوں کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ آن لائن شکایتیں درج کروائیں ۔ انہیں اطرح پولیس چوکی آنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ محکمہ پولیس نے یہ ایپ جنوری 2019ء میں شروع کیا تھا تاکہ مرکز کے ڈیجیٹل ہندوستان کے پروگرام پر عمل کیا جاسکے اور الکٹرانیکل خدمات فراہم کی جاسکیں اور کاغذی کارروائی پر انحصار کم ہو۔ اے ڈی جی سے جب دریافت کیا گیا کہ وہ ایپ کے عام آدمی کو کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں ، اس کی وضاحت کریں تو اے ڈی پی اشوتوش پانڈے نے کہا کہ یہ ایپ گوگل پلے پر دستیاب ہے ۔ یہ ایپ اس ایف آئی آر کے علاوہ دیگر 26 خدمات بھی فراہم کرتا ہے ۔ یہ ایپ ان کے علاقوں میں ہونے والے حادثات سے بھی آگاہ کرتا ہے ۔ اس میں اور بہت سی سہولتیں ہیں جو لوگوں کو ان کی چال چلن کی سند بھی فراہم کرتا ہے اور اس کے علاوہ لوگ کرایہ داروں، گھریلو ملازمین اور کمپنی وغیرہ کی جانچ بھی اس ایپ کے ذریعہ کرسکتے ہیں ، کسی بھی متوفی کی پوسٹ مارٹم کی تفصیلات بھی اس کے قریبی رشتہ دار اس پر آن لائن حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس میں جلسے اور جلوسوں کے اہتمام و انعقاد کی اجازت کیلئے بھی بعض شقیں رکھی گئی ہیں ۔ سکھوں کی مسلمہ ہندی کی اجازت نہیں اس پر حاصل کی جاسکتی ہے ۔ پانڈے نے بتایا کہ بتدریج اس کی مقبولیت بڑھ رہی ہے ۔ ابھی تک اس پر 1500 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ۔ تاہم ایف آئی آر کی خدمات صرف موٹر گاڑیوں کی چوری ، سونے کی چین کے چھننے سائبر کرائم اور بچوں کی گمشدگی کی شکایات تک محدود ہے ۔ جرائم کی شکایت صرف نامعلوم اور گمنام لوگوں کے خلاف ہی کی جاسکتی ہے ۔ پانڈے نے مزید کہا کہ نئی خدمات کی اس میں شمولیت کی جائے گی ۔