یوپی میں دلت شخص کو زندہ جلادیا گیابی جے پی پر کانگریس کی تنقید

   

نئی دہلی 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے اترپردیش کی بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہاکہ اِس کی حکومت میں ریاست کا لاء اینڈ آرڈر ابتر ہے۔ 20 سالہ دلت نوجوان کو مبینہ طور پر زندہ جلادیا گیا۔ ریاست کا سماجی تانا بانا تباہ کردیا گیا ہے۔ دلت نوجوان کو ضلع ہڈوئی میں دوسری ذات کی ایک خاتون کے ساتھ تعلقات رکھنے کی پاداش میں زندہ جلادیا گیا۔ اِس کی موت کے صدمہ سے اِس کی ماں بھی فوت ہوگئی۔ کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رندیپ سرجیوالا نے کہاکہ بی جے پی حکومت میں دلتوں پر مظالم ہورہے ہیں۔ دلتوں کو زندہ جلایا جارہا ہے۔ یہ واقعات غیر انسانی اور شرمناک ہیں۔ سیاسی مفاد پرستی کے لئے اِس طرح کے واقعات پر خاموشی اختیار کرنا افسوسناک ہے۔