لکھنو ۔ 14 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) یوپی پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست گیر سطح پر تہواروں کے موقع پر امتناع میں خصوصی موقع کے لحاظ سے نرمی دی جائے گی جبکہ بہت زیادہ ہجوم ہوتا ہے جبکہ جمعہ کے موقع پر سڑکوں پر نماز ادا کرنے پر ریاست گیر سطح پر امتناع عائد کیا جائے گا ۔ ضلع انتظامیہ کو ایسے انتظام کا اختیار ہوگا لیکن نماز جمعہ کے لئے ایسی کوئی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس پر مکمل امتناع عائد رہے گا ۔ ضلع عہدیدار وں کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ ریاست میں کسی بھی جگہ سڑکوں پر نماز جمعہ ادا نہ کی جائے کیونکہ اس سے سڑکوں کی ناکہ بندی ہوتی ہے ۔ ڈی جی پی نے کہاکہ علیگڑھ اور میرٹھ میں ایسے چار امتناعی احکام نافذ کئے جاچکے ہیںاور کوشش کی جارہی ہے کہ اب اس امتناع کو ریاستی سطح پر نافذ کیا جائے ۔ علیگڑھ ضلع انتظامیہ نے ایک تفصیلی مراسلہ جاری کیاہے جس کے تحت سڑکوں پر نماز ادا کرنے پر مکمل امتناع عائد رہے گا ۔