یوپی میں شوہر کے دوستوں کی اجتماعی درندگی کاشکار ہوئی عورت

,

   

بریلی۔اترپردیش کے بریلی شہرمیں چار لوگوں نے اپنے ہی دوست کی بیوی کو اجتماعی درندگی کا نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جمعہ کی رات شہر کے سرولی علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا مگر عورت نے اتوار کے روز پولیس میں اس کی شکایت کرائی ہے۔

اپنی شکایت میں متاثرہ نے کہاہے کہ چار ملزمین جو اس کے پڑوسی ہیں اس کو تنہا دیکھ کر گھر ائے اور بندوق کی نوک پر اس کی عصمت ریزی کی ہے۔

ان لوگوں نے متاثرہ کا گلاکاٹ کر مارنے کی بھی کوشش کی مگر وہ کسی طرح وہاں سے بچ کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئی او رچاروں کے جانے کے بعد اس نے چیخ وپکار بھی کیا۔واپس جانے سے قبل پولیس میں شکایت کرنے پرسنگین نتائج کے سامنے کا بھی چاروں نے متاثر ہ کو دھمکی دی ہے۔

اتوار کے روز متاثرہ نے ایس پی(کرائم) آر کے بھارتیہ سے ملاقات کی اور ایک شکایت درج کرائی۔ بھارتیہ نے ایس ایچ او سرسولی پولیس سنجے گرگ کو حکم جاری کیاہے کہ وہ ایف ائی آر درج کرتے ہوئے معاملے کی جانچ کرے۔

متاثرہ کا شوہر ایک کیلو ہشیش کے ساتھ گرفتار ہونے کے بعد سے مرادبادضلع جیل میں قید ہے۔اپنی شکایت میں مذکورہ عورت نے الزام عائد کیاہے کہ عصمت ریزی کرنے والوں میں سے ایک شخص نے ان کی شوہر کو منشیات کی تسکری کے معاملے میں پھنسایا ہے۔

گرگ نے کہاکہ”ہم نے ائی پی سی کی دفعہ 376ڈی‘452اور307کے تحت ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیاہے۔طبی جانچ کے لئے عورت کو بھیج دیاگیا ہے اور ہم میڈیکل رپورٹس کا انتظار کررہے ہیں۔ چاروں مرد متاثرہ کے شوہر کو جانتے ہیں اور فی الحال مفرور ہیں۔ ان کی گرفتاری کیلئے ہم نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے“