یوپی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ، ٹسٹنگ پر زور

,

   

روزانہ کم و بیش 1.5 لاکھ ٹسٹ کروانے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت

لکھنؤ: دہلی سے متصل مغربی اترپردیش کے علاقوں میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں لگاتار ہورہے اضافہ کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹیسٹنگ کی تعدا د کو بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں گوتم بدھ نگر اور غازی آباد میں بالترتیب 126 اور 30نئے کیسز پائے گئے ۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو ٹیم -09 کی میٹنگ میں کہا کہ ایسی صورتحال میں ضروری ہے کہ جانچ کو مزید بڑھایا جائے ۔ روزانہ کم از کم 1.5 لاکھ ٹیسٹ کیے جائیں۔ زیادہ تر لوگوں کو ہوم آئیسولیشن کی ہی ضرورت پڑ رہی ہے ، انہیں کوویڈ آئسولیشن پروٹوکول کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست میں فعال کیسز کی کل تعداد 1316 ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 91 ہزار 673 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 203 نئے کورونا مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اسی عرصے میں 162 افراد کا علاج کیا گیا اور وہ صحت یاب ہوگئے ۔ این سی آر اور لکھنؤ جیسے اضلاع میں، جہاں زیادہ کیسز مل رہے ہیں وہاں ماسک کی لازمیت کو موثر انداز میں نافذ کیا جائے ۔ کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کے لیے لوگوں کو آگاہ کیا جائے ۔ پبلک ایڈریس سسٹم کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست نے منصوبہ بند کوششوں سے انسیفلائٹس پر موثر کنٹرول قائم کرنے کے بعد متعدی بیماریوں کے خاتمے میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔ حالیہ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ریاست میں ملیریا اور کالا زار کی بیماری ختم ہونے کے راستے پر ہے ۔ فی 1,000 آبادی پر ایک سے بھی کم لوگوں میں ملیریا کا مرض پایا گیا ہے جبکہ جبکہ کالا جار مرض 2نشان زد بلاک میں ہر 10000 کی آباد میں ایک سے کم لوگوں میں ہی دیکھا گیا ہے ۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔ بہت جلد ہماری ریاست کالازار سے پاک ہو جائے گی اور ملیریا پر بھی مؤثر طریقے سے قابو پایا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ 31 کروڑ 17 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسینیشن کے ساتھ، 18 سال سے زیادہ عمر کی پوری آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک مل چکی ہے ، جب کہ 87.67 فیصد سے زیادہ بالغوں کو دونوں خوراکیں مل چکی ہیں۔ 15 سے 17 سال کی عمر کے گروپ میں، 94.74 فیصد نوعمروں نے پہلی خوراک حاصل کی ہے اور 64.33 فیصد نوعمروں نے دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں۔
ملک میں کورونا سے 1399 متاثرین کی موت
نئی دہلی: ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان مرنے والوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے ، جس سے ملک میں مرنے والوں کی کل تعداد 523622 ہو گئی ہے ۔پیر کو ملک میں 22,83,224 کورونا ویکسین لگائی گئیں۔ اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 1,87,95,76,423 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں انفیکشن کے 2,483 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں درج کیسوں کی کل تعداد 43,062,569 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران ملک میں 886 ایکٹو کیسز میں کمی آئی ہے جس سے ان کی کل تعداد کم ہو کر 15636 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں 1970 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 42523311 ہو گئی ہے ۔
ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.04 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.75 فیصد اور اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے