یوپی میں گرمی کا قہر ہنوز جاری

,

   

آئندہ تین دنوں میں راحت کا امکان
لکھنؤ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں بڑھتی دھوپ کی تمازت و گرام ہواؤں نے لوگوں کو ہلکان کردیا ہے ۔لاک ڈاؤن کے ساتھ اب سورج کی کرنوں نے بھی لوگوں کو باہر نکلنے کے لئے سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چہارشنبہ تک ریاست کے لوگوں کو گرمی سے راحت ملنے کے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔ تاہم ریاست کے شاملی خطے میں دو دن بعد آندھی طوفان اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔جبکہ ریاست کے دیگر حصوں میں تین دنوں بعد گرمی سے کچھ راحت اور تیز ہواؤں و بارش سے کچھ حد تک راحت مل سکتی ہے ۔محکمہ موسمیات نے جنوبی ہند کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔