ایڈیٹرروزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان‘ سکریٹری فیض عام ٹرسٹ جناب افتخار حسین نے صاحب ثروت اصحاب سے متاثرہ کے لواحقین کی معاشی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
حیدرآباد۔ ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی کے شہر بنات میں ہندوتواغنڈوں کے ہاتھوں بس اسٹانڈ پر بس کا انتظارکررہے جس سے 24سالہ مسلم نوجوان کی مارپیٹ میں موت واقع ہوگئی تھی اس نوجوان کے لواحقین سے منگل کے روز کل ہند وکلا ء کونسل(اے ائی ایل سی) کی ایک ٹیم نے ملاقات کی ہے۔ اے ائی ایل سی کی اس ٹیم میں جنرل سکریٹری وکیل شرف الدین احمد‘ نائب صدر وکیل آر سیویلام پیرتھی‘ نے غمزدہ لواحقین سے ابتدائی جانکاری حاصل کرنے کے مقصد سے ملاقات کی ہے۔
ٹیم کے مطابق سمیر نے حال ہی میں اپنی میکانیک کی تربیت پوری کرتے ہوئے محض د و ماہ قبل شاملی میں ٹاٹا سلیس اینڈ سروسیس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ستمبر9کے روز کام سے جلدی فارغ ہوکر وہ اپنی پہلی تنخواہ حاصل کرنے کے لئے بینک اکاونٹ کھولنے کے مقصد سے گیاتھا۔
شام میں 6بجے کے قریب بنات کے بس اسٹانڈ کے قریب جو شاملی سے تین کیلو میٹر کے فاصلے پر ہے جاٹ نوجوانوں کی ایک گینگ نے مسلمانوں ہونے کی شناخت ظاہر ہونے پر انہیں پکڑلیاتھا۔
زبردستی اس کو الٹا لٹکادیاگیا‘ مذکورہ حملہ آوروں نے اس وقت مذکورہ مسلم نوجوان کی کھوپڑی سڑک پر ماری جس وقت تک وہ بیہوش نہیں ہوگیا۔
وہا ں پر موجود کچھ لوگ اس کو بچانے کے لئے آگے ائے اور ایک اٹورکشا میں کھودانا کے ایک مقامی اسپتال لے گئے جووہا ں سے 5کیلومیٹر کے فاصلے پر تھا مگر وہاں یہ مشورہ دیاگیاہے کہ چوٹیں اور زخم کافی ہیں لہذازخمی کو مظفر نگر کے اسپتال لے جائیں۔
مذکورہ رشتہ دار جس میں عادل سمیر کے چچا اوردیگر رشتہ داروں اورپڑوسیوں نے زخمی سمیر کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ایک خانگی ڈاکٹر خورشید عالم کے پاس لئے گئے جہاں پر زخمی سمیر کو مردہ قراردیاگیا۔ پولیس کے بموجب 10لوگوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے جس میں اٹھ لوگوں کے نام رپورٹ میں شامل ہیں۔ ان میں سے ایک کی گرفتاری عمل میں ائی ہے
مدد کی درخواست
کم عمری میں ہی سمیر نے گھر کی ذمہ داری کا بوجھ اٹھالیاتھا کیونکہ جب اس کے والد کا انتقال ہوا تھا وہ محض17سال کاتھا۔ باپ کے سایہ کے بغیرخاندان کی کفالت کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھانے کے لئے اس نے میکانک کی تربیت حاصل کی۔
خاندان میں چار ممبرس ہیں‘ ایک بیوہ ماہ‘ ایک 18سال کی بہن جس کی شادی ہونی ہے او ردو چھوٹے بھائی جس میں ایک دسویں اور ایک ساتویں جماعت میں زیرتعلیم ہے۔
ایڈیٹرروزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان‘ سکریٹری فیض عام ٹرسٹ جناب افتخار حسین نے صاحب ثروت اصحاب سے متاثرہ کے لواحقین کی معاشی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
Name: FATMA
Account Number: 31670129612
CIF Number: 85997561390
Bank Branch: Banat, Shamli
اس غمزدہ خاندان کے پاس سمیر کی موت کے بعد کوئی ذریعہ آمدنی کا نہیں ہے۔ گھر والوں کے پاس کوئی مستقل ٹھکانہ نہیں ہے۔
کسی سرکاری عہدیدار نے گھر کا نہ تو دورہ کیاہے اور نہ ہی کوئی معاشی مدد کی ہے یا نہ ہی کسی حکومت کے ادارے نے یہ کام انجام دیاہے
پسماندگان سے اے ائی ایل سی وفد کی ملاقات کی چند جھلکیاں