یوپی میں ہولی کے دوران تصادم میں 17لوگ ہوئے زخمی

,

   

ایٹاہ۔ ہولی تہوار کے دوران ڈانس کو لے کر دو گروہوں کے درمیان جھڑپ کے معاملے میں منگل کے روز 17لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہیں سات لوگ ناگالا نیا گاؤں میں فائیرنگ کی وجہہ سے جبکہ دیگر 10اینٹوں سے حملے میں زخمی ہوئے ہیں

۔فائرینگ میں زخمی ہونے والے دو لوگوں کو آگرہ اسپتال منتقل کیاگیا ہے جبکہ دیگر کو ایٹاہ کے اسپتال میں شریک کرایاگیا ہے۔

حالات پوری طرح قابو میں ہیں اور ضروری احتیاطی اقدامات مقامی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے ہیں۔

گاؤں میں پولیس کے زائد دستوں کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے