یوپی میں 16 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ

   

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے آج انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) افسران میں بڑے پیمانے پر ردوبل کرتے ہوئے دو پولیس کمشنر سمیت 16آئی پی ایس افسر کا تبادلہ کردیا آفیشیل ترجمان نے منگل کو بتایا کہ پیر کی دیر رات جاری ٹرانسفر آرڈر کے مطابق ویٹنگ لسٹ میں شامل اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اشوک متھا جین کو وارانسی کا نیا پولیس کمشنر نے بنایا گیا ہے ۔ گوتم بدھ نگر پولیس کمشنر آلوک سنگھ اور وارانسی کے اے ستین گنیش کا تبادلہ ڈی جی پی ہیڈکوارٹر میں اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے پر کیا گیا ہے ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس(آئی جی) لکھنؤ رینج لکشمی سنگھ کو گوتم بدھ نگر کا نیا پولیس کمشنر بنایا گیا ہے ۔ ویٹنگ لسٹ میں شامل آئی جی اجئے مشرا کو نوتشکیل شدہ غازی آباد پولیس کمشنریٹ کا پولیس کمشنر بنایا گیا ہے ۔اسی طرح آئی جی جیلڈاکٹر پریتندر سنگھ کو نو تشکیل شدہ آگرہ پولیس کمشنریٹ کاپولیس کمشنر اور آئی جی بریلی رمت شرما کو پریاگ راج کا پولیس کمشنر بنایا گیا ہے ۔ محکمہ داخلہ کے سکریٹری گابا کو آئی جی لکھنؤ بنایا گیا ہے ۔ آئی جی، پریاگ راج ڈاکٹر راکیش سنگھ کا اسی عہدے پر بریلی میں کیا گیا ہے ۔ لکھنؤ کے آئی جی اسپیشل سیکورٹی فورس(ایس ایس ایف)چندر پرکاش(دوئم) کو اسی عہدے پر پریاگ راج بھیجا گیا ہے ۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس ایس پی) غازی آباد منی راج جی کو ایس ایس پی اجودھیا بنایا گیا ہے ۔ وہ پرشانت ورما کی جگہ لیں گے جنہیں ایس پی بہرائچ بنا کر بھیجا گیا ہے ۔بہرائچ کے ایس پی کیشوکمار چودھری کو اڈیشنل پولیس کمشنر آگرہ بنا کر بھیجا گیا ہے ۔ ایس ایس پی پریاگ راج شیلیش پانڈے کا اسی عہدے پر متھرا میں تبادلہ کیاگیا ہے ۔ ایس ایس پی متھرا ابھیشیک یادو کا لکھنؤ میں ایس پی انٹیلیجنس دفتر میں تبادلہ کیا گیا ہے ۔ آگرہ ایس ایس پی پربھاکر چودھری کو 11ویں بٹالین کمانڈنٹ کے طور پر تبادلہ کیا گیا ہے ۔