یوپی پنچایت انتخابات۔ بی جے پی نے انناؤ عصمت ریزی کے گناہگار کلدیب سینگر کی بیوی کو کیانامزد

,

   

سال2017میں ایک عورت کے ساتھ عصمت ریزی کے معاملے میں کلدیب سینگر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے
لکھنو۔اترپردیش کے پانچ اضلاع میں ضلع پنچایت انتخابات کے امیدواروں کی فہرست بشمول عصمت ریزی کے گنہگار بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کی بیوی سنگیتا سینگر کے نام کے ساتھ جاری کردی ہے۔

انناؤ ضلع پنچایت انتخابات میں فتح پور چوراسی سے سنگیتا مقابلہ کریں گی۔ سال2016کے ضلع پنچایت چیر پرسن انتخابات میں بھی انہوں نے جیت حاصل کی تھی۔

پارٹی ذرائع نے کہا کہ سنگیتا کی امیدواری کو بی جے پی کے ریاستی صدر سواتنترا دیو سنگھ اور اسٹیٹ جنرل سکریٹری (انتظامی) سنیل بنسل نے منظوری دی ہے۔

اپریل2018کے بعد کلدیپ سینگر کی گرفتاری کے بعد علاقے میں انہیں حاصل ہونے والی ہمدردی اور ان کے گھر والوں کے علاقے میں اثر کو ذہن میں رکھ کر سنگیتا کو امیدواری کو قطعیت دی گئی ہے۔

سال2017میں ایک عورت کے ساتھ عصمت ریزی کے معاملے میں کلدیب سینگر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے‘ لڑکی کے ساتھ عصمت ریزی اسو قت کی گئی تھی جب وہ نابالغ تھی۔

مارچ2020میں دہلی کی ایک عدالت نے سینگر اورساتھ میں دیگر ملزمین کو انناؤ عصمت ریزی متاثرہ کے والد کی پولیس تحویل میں موت کے معاملہ میں 10سال قید کی سزاسنائی تھی۔ فی الحال وہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔