یوپی: پولیس تحویل میں ایک شخص فوت، اذیت رسانی کی خاندان کی شکایت

   

امیٹھی۔ 29 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص جو ایک مقدمہ کے سلسلہ میں پولیس تحویل میں تھا، زہر خورانی کے ذریعہ فوت ہوگیا۔ تاہم اس ملزم50 سالہ ستیہ پرکاش شکلا کے ارکان خاندان نے اس کو اذیت رسانی کی شکایت کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ورنہ بی جے پی حکومت پر عوام کا رہا سہا بھروسہ بھی ختم ہوجائے گا لیکن شکلا کی نعش پر کوئی زخم کا نشان نہیں پایا گیا ۔ ایک اعلیٰ سطحی ہی ریاستی سرکاری عہدیدار کے بموجب طبی رپورٹ کے بموجب ملزم نے از خود زہر خورانی کی تھی۔شکلا نے مبینہ طور پر 26 لاکھ روپئے کا غبن کیا تھا جبکہ وہ مقامی بینک میں ملازم تھا۔