این ڈی اے امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے انہیں یہ مقام حاصل ہوا ہے
مرزا پور۔مرزا پور میں ایک ٹیلی ویثرن میکانک کی بیٹی ثانیہ مرزا کو انڈینائیرفورس میں ایک فائٹر پائلٹ کے لئے منتخب کرلیاگیاہے اور وہ ملک کی پہلی مسلم لڑکی اور ریاست کی پہلی ائی اے ایف پائلٹ بنیں گیں۔
مرزا پور دیہات کوتوالی پولیس اسٹیشن حدود کے جاسوار گاؤں کی ثانیہ مرزا رہنے والی ہیں۔این ڈی اے امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے انہیں یہ مقام حاصل ہوا ہے۔انہوں نے نہ صرف ضلع بلکہ ریاست اور ملک کا وقار بلند کیاہے۔ ثانیہ جنھوں نے ہندی میڈیم سے تعلیم حاصل کی ہے کا کہنا ہے کہ ہندی میڈیم اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والوں کا بھی حوصلہ اگر مصمم ہوتو وہ کامیاب ہوسکتے ہیں۔
پونے کے این ڈی اے کھڈک وسالا میں 27ڈسمبر کے روز وہ شامل ہوجائیں گی۔ ان کے والدین کے ساتھ ساتھ گاؤں والوں کو بھی اس کامیابی پر فخر محسوس ہورہا ہے۔ ثانیہ کے والد شاہد علی نے کہاکہ ”ثانیہ مرزا نے ملک کی پہلی خاتون پائلٹ اونی چترویدی کو اپنا رول ماڈل بنایاتھا۔
پہلے دن سے وہ ان کی طرح بنناچاہتی تھی۔ ملک میں ثانیہ دوسری لڑکی ہیں جو فائٹر پائلٹ کے طور پر منتخب ہوئی ہیں۔ اپنے ہی گاؤں پنڈت چنتامی دوبے انٹر کالج میں انہوں نے ابتدائی سے 10ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے۔
اس کے بعد وہ شہر میں گرونانک گرلز انٹرکالج میں داخلہ لیا۔ بارہویں جماعت کے یوپی بورڈ امتحانات میں وہ ضلع ٹاپر رہی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے سینچریون ڈیفنس اکیڈیمی میں تیاریاں شروع کردیں۔
اپنے کامیابی کاوہ سہرا والدین کے ساتھ ساتھ سینچریون ڈیفنس اکیڈیمی کے سر باندھا۔ نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی2022کے امتحانات میں خواتین فائٹر پائلٹ کے لئے خواتین کے واسطے صرف دو سیٹیں محفوظ تھیں۔ انہوں نے کہاکہ ”پہلی کوشش میں مجھے سیٹ نہیں ملی مگر دوسری کوشش میں میں کامیاب ہوگئی“۔
ثانیہ مرزا کی والدہ تبسم مرز ا نے کہاکہ ”ہماری بیٹی نے ہمیں اور سارے گاؤں کو فخر محسوس کرایا ہے۔ پہلی فائٹر خاتون بننے کاخواب اس نے پورا کیاہے۔ اس نے گاؤں کی ہر لڑکی کو اس کے خوابوں کا تعقب کرنے کے لئے حوصلہ دیاہے“۔
مرد او رخواتین کے بشمول نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی2022امتحانات میں جملہ 400سیٹیں تھیں‘ جس میں 19سیٹیں خواتین کے لئے اور دوسیٹیں فائٹر پائلٹ کے لئے محفوظ تھیں۔اپنی قابلیت کی بنیاد پر ان دو سیٹوں میں سے ایک کو ثانیہ نے حاصل کیاہے۔