یوپی کی دوسرے مرحلہ کی 55 سیٹوں، اتراکھنڈ اور گوا کی تشہیر ختم

,

   

۔ 14فروری کو ووٹنگ‘ یو پی چیف منسٹر یوگی کے 5 وزرا سمیت کئی اہم قائدین کی قسمت داؤپر

لکھنؤ: اتر پردیش میں دوسرے مرحلہ کی 55 سیٹوں پر 14 فروری کو پولنگ کا عمل ہوگا جس کیلئے ہفتہ کی شام انتخابی تشہیرختم ہوگئی۔ یوپی کے علاوہ اتراکھنڈ اور گوا کے اسمبلی انتخابات کے تحت بھی 14 فروری کو ہی رائے دہی ہو رہی ہے۔ تشہیر کے آخری دن تمام سیاسی پارٹیاں پورا زور لگا چکی ہیں اور اہم قائدین متعدد جلسوں کے ذریعے اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ مانگتے رہے۔یوپی اسمبلی انتخابات 2022 کے دوسرے مرحلہ میں مغربی یوپی اور روہیل کھنڈ کے 9 اضلاع کی 55 سیٹوں پر پیر 14 فروری کو پولنگ ہوگی ۔ ان 55 سیٹوں میں سے 7 محفوظ سیٹیں ہیں اور اس مرحلہ میں یوگی کے 5 وزرا سمیت متعدد اہم قائدین کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔سابق وزیر اور سماجوادی پارٹی کے اہم قائد اعظم خان رامپور اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم سوار سیٹ سے انتخابی میدان میں ہیں۔ اس سیٹ پر بی جے پی کی اتحادی اپنا دل سونے لال سے حیدر علی خان عرف حمزہ میاں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ وہ سابق رکن پارلیمنٹ نور بانو کے پوتے ہیں۔ سنبھل سے سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر سابق وزیر اقبال محمود اور امروہہ سے سابق وزیر محبوب علی بھی سائیکل کے انتخابی نشان سے میدان میں ہیں۔ حال ہی میں سماجوادی پارٹی بریلی کینٹ سے سابق میئر سوپریہ ایرن انتخاب لڑ رہی ہیں۔قبل ازیں، ایڈیشنل چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر برہم دیو تیواری نے میڈیا کو بتا یاکہ دوسرے مرحلہ کی پولنگ کے لئے ہفتہ کی شام چھ بجے انتخابی تشہیر ختم ہو گئی۔ ہر ایک پولنگ بوتھ پر ووٹروں کی سہولت اور کورونا سے حفاظت کے خصوصی انتظامات کرائے گئے ہیں۔ ووٹروں کو کسی بھی طرح کی پریشانی نہ ہو، اس کے لئے ہر ایک پولنگ بوتھ پر معقول اور ضروری انتظامات کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔دوسرے مرحلہ میں شامل 55 اسمبلی حلقوں میں بیہٹ، نکوڑ، سہارنپور شہر، سہارنپور، دیوبند، رام پور، منی ہاران محفوظ، گنگوہ، نجیب آباد، نگینہ محفوظ، بڑھاپور، دھام پور، نہٹور محفوظ، بجنور، چاند پور، نورپور، کانٹھ، ٹھاکردوارہ مرادآباد دیہی، مراد آباد شہر، کندرکی، بیلاری، چندوسی محفوظ، اسمولی، سنبھل، سوار، چمروا، نوگاؤں سادات، امروہہ، حسن پور، گور، بسولی محفوظ، سہسوان، بلسی، بدایوں، شیخو پور، داتا گنج، بہیڑی، میرا گنج، بھوجی پورہ، نواب گنج، فرید پور محفوظ، بٹھاری چین پور، بریلی، بریلی کینٹ، آنولہ، کٹرا، جلال آباد، تلہر، پوایاں، شاہجہانپور اور ددرول۔دوسرے مرحلہ میں شاہجہانپور سیٹ سے وزیر خزانہ سریش کھنہ، بلاسپور سیٹ سے آبی توانائی کے وزیر مملکت بلدیو سنگھ اولکھ، بدایوں شہر سے شہری ترقی کے وزیر مملکت مہیش چندر گپتا اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔