چند ایک نوجوان پرن پرتشتھا کے بیچ ہاتھوں میں بھگوا جھنڈے ہاتھوں میں لئے مسجد کی عمار ت پر چڑ گئے اور مذکورہ جھنڈے لہرائے
اگرہ۔اترپردیش کے اگرہ میں تاج گنج پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے بلوچ پورا کی ایک مسجد پر مبینہ بھگوا پرچم لہرانے والے 11افراد کوگرفتار کرلیاگیاہے۔
تاج گنج پولیس اسٹیشن انچارج جسویر سنگھ نے کہاکہ تاج گنج پولیساسٹیشن میں پیر کے روزمسجد کے متولی ظہیر الدین کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد یہ گرفتاریاں عمل میں ائی ہیں۔ مقامی لوگوں نے کہاکہ ایودھیا میں پرن پرتشتھا تقریب کے جشن میں پیر کے روز ایک جلوس علاقے میں نکالا گیاتھا۔
چند ایک نوجوان پرن پرتشتھا کے بیچ ہاتھوں میں بھگوا جھنڈے ہاتھوں میں لئے مسجد کی عمار ت پر چڑ گئے اور مذکورہ جھنڈے لہرائے۔
جسویر سنگھ نے کہاکہ ”پیر کی دوپہر میں ائی پی سی کی دفعات 147‘اور 148کے علاوہ 452اور 502(2) کا ایک مقدمہ نامعلوم 1000سے15000کے ہجوم کے خلاف درج کیاگیا ہے“۔
سنگھ نے کہاکہ ”گیارہ افراد تمام تیج گنج علاقے کے ہیں گرفتار کرکے منگل کے روز مجسٹریٹ کے روبرو پیش کردیاگیا ہے۔
اس ضمن میں باقی کی کاروائی اب بھی باقی ہے“۔