انہوں نے کہاکہ دلت اور سماجی کے کمزور طبقات کو ایک کونے کردینے کی وجہہ سے وہ مایوس تھے۔
لکھنو۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کولگے ایک او رزبردست جھٹکے میں کابینی وزی سوامی پرساد موریہ نے منگل کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے
۔ ان کی بیٹی سنگا مترا موریہ بدائیون سے بی جے پی کی ایم پی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوامی پرساد موریہ بہت ممکن ہے کہ سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔
انہوں نے اپنے استعفیٰ کے مکتوب میں انہوں نے کہاکہ وہ دلت اور سماجی کے کمزور طبقات کو ایک کونے کردینے کی وجہہ سے وہ مایوس تھے۔
وہ اس لئے مایوس تھے کہ ان کے بیٹے اتکارش موریہ کو یوگی ادتیہ ناتھ حکومت میں ”مناسب طریقے سے شامل“ نہیں کیاگیاہے۔
بہوجن سماج پارٹی کے سینئر قائدین میں سے ایک سوامی پرساد موریہ نے 2017کے اسمبلی انتخابات سے عین قبل بی جے پی میں شمولیت اختیارکرلی تھی۔
انہو ں نے 2017میں بی جے پی کے ٹکٹ پر پدروانہ سیٹ سے جیت حاصل کی اور وزیر لیبر بنائے گئے تھے۔
سوامی پرساد سے قریب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ”فی الوقت کے لئے“ سنگامترا موریہ بی جے پی میں ہی برقرار رہیں گے۔
سوامی پرسا د موریہ کا استعفیٰ اور سماج وادی پارٹی میں شمولیت بی جے پی کے لئے ایک زوردار جھٹکا ہے کیونکہ ان کا تعلق ایک مشہور طبقے سے ہے۔