یوپی کے ’’لو جہاد آرڈیننس‘‘ کو سپریم کورٹ میں چیلنج

,

   

نئی دہلی : یوپی حکومت کے تبدیلی مذہب آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں دو وکلاء اور ایک قانون کے محقق نے ایک درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی پھنسانے اور انتشار پیدا کرنے کیلئے اس آرڈیننس کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے، لہذا آرڈیننس کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔ درخواست گزار نے کہا کہ یہ آرڈیننس آئین کے تحت بنیادی حقوق کے خلاف ہے، کیونکہ کسی بھی شخص کا حق ہے کہ وہ اپنی زندگی کا ساتھی منتخب کرے اور حکومت شہریوں کے ان حقوق کیخلاف کارروائی نہیں کرسکتی ہے۔