یوپی کے 35 فیصد ایم ایل ایز کیخلاف فوجداری مقدمات

   

لکھنؤ : اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ری فارمس نے آج اترپردیش اسمبلی کے موجودہ 396 لیجسلیٹرس کا تفصیلی سروے جاری کیا۔ ریاستی اسمبلی کی جملہ عددی طاقت 403 ہے۔ اے ڈی آر رپورٹ کا دعویٰ ہے کہ 35 فیصد (140) لیجسلیٹرس کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں اور 27 فیصد لیجسلیٹرس کا جرائم سے کچھ نہ کچھ ربط ہے۔ 304 ایم ایل ایز میں سے 77 کے خلاف فوجداری کیس درج ہیں۔ اِس زمرہ میں سب سے زیادہ بی جے پی کے ایم ایل ایز ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے 49 ایم ایل ایز میں سے 18 شامل ہیں۔ بہوجن سماج پارٹی کے 18 ارکان اور کانگریس کا ایک ممبر ہے۔ سب سے کم اثاثوں میں کانگریس کے اجئے کمار شامل ہیں۔