یوکرین طیارہ حادثہ ، ایران میں کئی افراد گرفتار

,

   

٭ ایران فوج کی جانب سے یوکرین کے مسافر بردار جہاز کو مار گرانے کے حادثہ کے ضمن میں کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے خصوصی عدالت کے قیام کے اعلان کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے۔ تاہم گرفتار شدہ افراد کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ ایران نے اس کی فوج کی جانب سے یوکرین کے طیارہ کو مار گرانے کے واقعہ کو انسانی ناقابل معافی غلطی قرار دیا ہے۔ اب اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔