یوکرین فائر بندی کی پابندی نہیں کر رہا: روس

   

ماسکو : روس وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی فوج، شہریوں کے انخلاء کے لئے تشکیل دی گئی، انسانی امداد راہداریوں کے علاقوں میں فائر بندی کی پابندی کر رہی ہے۔روس وزارت دفاع قومی کنٹرول مرکز کے سربراہ میخائل میزئینٹ سیو نے دارالحکومت ماسکو میں یوکرین میں موجود غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کے مرحلے سے متعلق پریس کانفرنس کی۔میخائل میزئینٹ سیو نے کہا ہے کہ یوکرین میں انسانی امداد کی صورتحال خراب ہے اور بعض علاقوں میں شہریوں کے انخلاء کے لئے فائر بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ مذکورہ علاقوں میں 13 انسانی امداد راہداریاں بنائی گئی ہیں لیکن یوکرینی فریق فائر بندی کی پابندی نہیں کر رہا۔