یوکرین پر حملہ، کلینک تباہ:روس

   

ماسکو : یوکرین کے جنوب مشرقی شہر ‘زاپوریزہیا’ پر روس کے میزائل حملے میں تین افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے میں ایک نجی کلینک تباہ ہو گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید کئی افراد دبے ہوئے ہیں۔علاقے کے گورنر ‘ایوان فیدوروف’ نے کہا ہیکہ ملبے تلے دبے مزید آٹھ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
کیلیفورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی2600ایکڑ پر پھیل گئی
سیکرامنٹو: کیلیفورنیا کے مالیبو شہر کے جنگلات میں لگی بھیانک آگ تقریباً 2600 ایکڑ میں پھیل گئی ہے ۔شہر کے حکام نے منگل کی دیررات کہا کہ آگ فی الحال 2592 ایکڑ میں ہے ۔ آگ پر فی الحال قابو نہیں پایاجاسکا ہے ۔ آگ پیسیفک کوسٹ ہائی وے کے پار جنوب میں پھیل گئی ہے اور مالیبو روڈ، مالیبو پیئر، سیرا، سوک سینٹر، مالیبو نولز، سویٹ واٹر میسا اور سنٹرل مالیبو کے آس پاس کے علاقوں میں آگ پھیلنے کا خطرہ برقرار ہے ۔”حکام نے بتایا کہ آگ کے خطرے کی وجہ سے مالیبو میں تمام اسکول اور بہت سی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں اور پورے شہر میں بجلی کی سپلائی بھی عارضی طور پر ٹھپ کردی گئی ہے ۔