یوکرین کی سالمیت پر ترکیہ کا موقف قابل تعریف :زیلنسکی

   

انقرہ :ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں میں ہم نے جس فعال سفارتکاری پر عمل کیا ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارا ملک آنے والے عرصے میں روس، یوکرین اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے لئے ایک مثالی میزبان ہوگا۔صدر ایردوان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی جو گزشتہ روز سرکاری دورے پر دارالحکومت انقرہ میں تھے ۔صدر ایردوان نے ایوان صدر میں زیلنسکی سے ملاقات کی۔بند کمرے کے اجلاس اور اموری عشائیے کے بعد معاہدوں پر دستخط کی تقریب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔اپنی تقریر میں ایردوان نے زور دیا کہ وہ یوکرین کی علاقائی سالمیت کے حق میں ہیں ،ترکیہ کی حیثیت سے ہم نے ہر جگہ اس مسئلے پر اپنے احترام کا اظہار کیا ہے ۔ یوکرین کی علاقائی سالمیت ہماری اولین ترجیح ہے ۔ اس کی حاکمیت ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ امن میں کوئی نقصان نہیں ہے ۔