کیف : روس نے بتایا ہے کہ یوکرین کے 128 ڈرونز کوفضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا ہے۔روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین نے رات کے وقت ڈرونز کے ذریعے روسی علاقے پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔ بیان میں کہا گیا کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے 128 ڈرونز کو مار گرایا ، ان میں سے 83 کراسنودار پر ، 1 برائنسک پر ، 1 کرسک میں ، 30 مقبوضہ کریمیا پر ، 8 بحیرہ ازوف پر اور 5 بحیرہ اسود پر مار گرائے گئے ۔کراسنودارکے گورنر وینیامین کونڈراتیف نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک بیان میں کہا کہ یوکرین نے ڈرونزسے شہری آبادی پر حملہ کرنے کی کوشش کی اس کے نتیجے میں 3 عمارتوں کو نقصان پہنچا البتہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔
سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ
46 افراد ہلاک
خرطوم : سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 46 افراد ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوڈانی فوجی طیارہ خرطوم کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق حادثیکے نتیجے میں 46 افراد ہلاک ہوگئے جن میں فوجی اہلکاروں سمیت عام شہری بھی شامل ہیں۔ سوڈانی میڈیا کا بتانا ہے کہ فوجی طیارہ ایک عام شہری کے گھر پر جاگرا اور تباہ ہوا۔ واضح رہے کہ سوڈان سال 2023 سے خانہ جنگی کا شکار ہے اور سوڈانی فوج ریپڈ سپورٹ فورس (RSF) نامی ایک مسلح تنظیم کے خلاف جنگ میں مصروف ہے جو اس سے قبل سرکاری فوج کے ساتھ مل کر بھی کام کرتی رہی ہے۔