کیف : روس وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین نے روس کے 9 علاقوں پر ڈرون حملے کئے ہیں۔وزارتِ دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق یوکرین نے روسی زمین کے 9 علاقوں پر ڈرون حملوں کی کوشش کی ہے۔ ڈرونوں میں سے 144 کو فضائی دفاعی سسٹموں کی مدد سے تباہ کر دیا گیا اور 20 کو ماسکو میں گرا دیا گیا ہے۔بیان کے مطابق گرائے گئے ایک ڈرون کی وجہ سے ایک عمارت میں آگ لگ گئی اور ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔روس وفاقی فضائی ایجنسی نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سول پروازوں کے تحفظ کی خاطر ماسکو ہوائی اڈّے کی پروازوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
کرسک کے علاقے پر روس کا جوابی حملہ
ماسکو : روسی فوج کے قریبی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے اطلاع دی ہے کہ روسی مسلح افواج نے گزشتہ درمیانی شب کْرسک کے علاقے میں جوابی حملہ کیا ہے۔6 اگست کو یوکرین نے دوسری جنگ عظیم کے بعد روس کے خلاف سب سے بڑا حملہ کیا جس میںہزاروں فوجی مغربی ساختہ ڈرونز اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ سرحد پر واقع کْرسک کے علاقے میں داخل ہوئے تھے۔حفاظتی دستوں کے قریبی ٹیلیگرام چینلز “رائبار” اور “ڈیوا مایورا” نے لکھا ہے کہ روسی فوجیوں نے کْرسک میں شدید جوابی حملہ کیا ہے۔ٹیلیگرام چینل نے لکھا ہے کہ روسی فوج نے کرسک کے علاقے میں دشمن کے محاذ کے مغربی کنارے پر جوابی کارروائیاں شروع کیں جس سے ریاستی سرحد کے قریب یوکرین کے کنٹرول زون کو تنگ کر دیا گیا ہے۔