لندن۔بھگوڑے ہیرا کاروباری نیراؤ مودی کی ہندوستان کو حوالگی کے متعلق ایک احکام پر مذکورہ یوکے کی حکومت نے دستخط کی ہے‘مذکورہ ملک کے ہوم دفتر نے جمعہ کے رو ز اس بات کی تصدیق کی ہے۔ ہوم دفتر کے ایک ترجمان نے کہاکہ حوالگی کے احکام پر 15اپریل ک روز دستخط کی گئی ہے۔
دھوکہ دہی او رمالی تغلب کاروائی اور پنجاب نیشنل بینک(پی این بی)کو11,000کروڑ کاچونا لگانے کے معاملات میں ہندوستان کونیراؤ مودی مطلوب ہے۔مذکورہ ترجمان نے کہاکہ ”ضلع جج نے 25فبروری کے روز نیراؤ مودی کی حوالگی کے معاملے میں فیصلہ دیا۔ مذکورہ حوالگی کے احکامات پر 15اپریل کے روز دستخط کی گئی ہے“۔
مذکورہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست کی اپیل چھوڑے کے لئے اب نیراؤ مودی کے پاس14دن ہیں۔ فبروری میں یوکے کی ایک عدالت نے ان کے ”ذہنی صحت کے متعلق خدشات“ کو مسترد کرتے ہوئے ملک بدری کا ایک مقدمہ چلانے کا حکم دیاتھا‘ اورکہاتھا کہ ایسے حالات میں ایک مرد کے لئے یہ غیر معمولی نہیں ہے۔
لندن میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں بیٹھے جج سمیول گوزی نے حوالگی کی خلاف مودی کی مدافعت میں پیش کئے جانے والے تمام دلائل کو مسترد کیا۔
مذکورہ ترجمان نے کہاکہ”ضلع جج نے 25فبروری کو نیراؤ مودی کی حوالگی کے معاملات میں فیصلہ دیاہے۔انہوں نے فیصلہ کیاہے کہ یو کے قانون میں حوالگی کی تحدیدات اس معاملے میں لاگو نہیں ہوتے ہیں اور معاملے کو ہوم سکریٹری کے پاس آیا حوالگی کرنی ہے یا نہیں پر فیصلہ لینے کے لئے روانہ کردیاہے“۔
مذکورہ ترجمان نے مزیدکہاکہ”وہ ضلع مجسٹریٹٹ اور ہوم سکریٹری پریتی پٹیل دونوں کے فیصلوں کے خلاف درخواست داخل کرنے کی مانگ کرسکتے ہیں“۔