یوکے وزیراعظم جانسن کی 21اپریل کو احمد آباد آمد

,

   

بطور یوکے وزیراعظم جانسن کا ہندوستان یہ پہلا دورہ ہے
لندن۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ کے بموجب بورس جانسن برطانیہ کے پہلے وزیراعظم بن جائیں گے جو اگلے ہفتہ اپنے ہندوستانی دورے کی شروعات گجرات سے اس وقت کریں گے جب وہ احمد آباد پہنچیں گے اور اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی سے مختلف امور پر وہ بات کریں گے

۔برطانیہ وزیراعظم کے طورپر جانسن کا ہندوستان پہلا دورہ ہے جس کی شروعات21اپریل سے گجرات کے احمد آباد سے ہوگی‘ جو وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست بھی ہے

۔ہفتہ کے روز جاری ایک بیان میں ڈاؤننگ اسٹریٹ نے کہاکہ یوکے اور ہندوتان دونوں میں کلیدی صنعت میں سرمایہ کاری کے اعلانات کئے جائیں گے۔

جانسن22اپریل کے روز مودی سے ملاقات کے لئے نئی دہلی ائیں گے جہاں پر ہندوستان اور یوکے حکمت عملی دفاع‘ سفارتی او رمعاشی شراکت داری پر توجہہ مرکوز کریں گے۔

دونوں جانب کے اہلکاروں کے بموجب جانسن ہندوستان کے لئے اپنے دورے کا استعمال اسی سال کی شروعات میں پیش ائی فری ٹریڈ اگریمنٹ(ایف ٹی اے) مہم کی پیش رفت کے لئے بھی استعمال کریں گے۔

اپنے دورے کے پیش نظر جانسن نے کہا ہے کہ میرا دورہ ہندوستان کے لئے دونوں ممالک کی لوگوں کے حقیقی معاملات والے چیزیں جس میں ملازمتوں کی تشکیل سے معیشت کی ترقی پر مشتمل ہوگا۔