یوگنڈا میں خوفناک سڑک حادثہ‘ 20اسکولی بچے ہلاک

   

کمپالا ۔19؍جولائی ( ایجنسیز ) افریقی ملک یوگنڈا میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں درجنوں بچے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق افریقی ملک یوگنڈا میں ایک سڑک حادثے میں 20 سے زائدبچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچوں سے بھری اسکول بس دارالحکومت کمپالا جارہی تھی۔ حکام کے مطابق ڈرائیور نے مبینہ طور پر گاڑی پر کنٹرول کھو دیا اور گاڑی سڑک کے کنارے ایک بڑی چٹان سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی۔ حادثہ میں کئی افراد زخمی ہوئے۔