یوگنڈہ میںانسانی بنیاد پر 200 قیدیوں کی رہائی

   

کمپالا : یوگنڈہ کے صدر یاویری موسیفینی نے صحت اور انسانی بنیادوں پر 200 قیدیوں کو معافی دے کر رہا کرنے کا حکم دیا۔ یوگنڈہ کی جیل سرویس کے ترجمان فرینک بائن نے منگل کے روز بتایا کہ جن لوگوں کو معاف کیا گیا وہ تمام یوگنڈہ کے باشندے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب صدرجمہوریہ نے قیدیوں کو معاف کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2021 میں صدر نے 800 قیدیوں کو معاف کیا تھا۔جیل حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ صدر کی طرف سے معافی کا التزام ملکی قوانین میں شامل ہے ۔ مشاورتی کمیٹی نے 200 کی فہرست دینے سے قبل زیر غور لانے کیلئے 1,800 ناموں کی فہرست بھیجی تھی۔ انہوں نے کہا کہ معافی ہمدردی کا اشارہ ہے اور یہ مجرموں کیلئے اصلاح کا موقع ہوتا ہے ۔جیل حکام کے مطابق ملک کی جیلوں میں کم از کم 72,620 قیدی موجود ہیں۔