یوگینی کی موت کے پیچھے پوٹن کا ہاتھ ہوسکتا ہے:بائیڈن

   

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب پر الزام عائد کیا ہیکہ ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت کے پیچھے پوٹن کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب جوبائیڈن سے روس کی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگویژن کی طیارہ حادثے میں موت سے متعلق سوال کیا گیا تو امریکی صدر نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہیکہ روسی صدر پوٹن اس طیارہ حادثے کے پیچھے ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس میں ایسا بہت کچھ نہیں ہوتا جس کے پیچھے پیوٹن نہ ہوں مگر ویگنر گروپ کے سربراہ کے حوالے سے مجھے بہت زیادہ علم نہیں اور نہ مجھے اس کا جواب معلوم ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کو ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت کی خبر پر بریفنگ بھی دی گئی۔دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہیکہ اگر ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت درست ہے تو امریکا کو اس بات پر بالکل بھی حیرانی نہیں ہوگی۔علاوہ ازیں ویگنر گروپ سے وابستہ ایک میڈیا گروپ نے دعویٰ کیا ہیکہ روسی وزارت دفاع کی جانب سے نجی طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔