یوگی۔آنندی نے پیش کی دیوالی کی مبارک باد

   

لکھنؤ: ترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ و گورنر آنندی بین پٹیل نے روشنی کے تیوہار دیوالی کی تمام ریاستی باشندوں کو مبارک مباد پیش کرتے ہوئے ان کی خوشحالی کی آرزو کا اظہار کیا۔آج یہاں جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلی نے کہا کہ دیوالی تاریکی پر روشنی،جھوٹ پر سچ اور لامذہب پر مذبہ کی جیت کا جشن ہے ۔یہ بغض وعداوت پر سادگی و روادی کی جیت کا غماز ہے ۔گورنر آنندی بین پٹیل نے اپنے مبارک بادی پیغام میں کہا کہ فخر و روشنی کا مظہر دیوالی ہندوستانی تہذیب کے طرز زندگی کے اقدار کی نما ئندگی کرتا ہے جو ہمیں اندھیرے میں اجالے کی جانب بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ دیوالی سماج میں خوشحالی لائے تاکہ خودکفیل ہندوستان کا خواب پورا ہوسکے ۔