یوگی ،مہاکمبھ کا سب سے زیادہدورہ کرنے والے چیف منسٹر

   

مہاکمبھ نگر: مہاکمبھ کی تاریخ قدیم ہے لیکن آزاد ہندوستان کا پہلا کمبھ 1954 میں 14جنوری سے 3 مارچ تک ہوا تھا۔ اس دوران پریاگ راج میں کئی بار ‘اردھ کمبھ‘ اور کمبھ کا انعقاد کیا گیا ۔ ان کیلئے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اب تک 21وزرائے اعلی میں یوگی آدتیہ ناتھ پہلے چیف منسٹر بن گئے ہیں جو میلہ کا جائزہ لینے اب تک 18 بار پریاگ راج کا دورہ کرچکے ہیں۔آزادی کے بعد ریاست کے پہلے وزیر اعلی گووند ولبھ پنت تھے ۔ وہ دو سے تین بار پریاگ راج آکر پیدل اور کشتی سے جائزہ لے کر گئے تھے ۔ یوگی نے جنوری سے لیکر اب تک 12 بار میلے کا دورہ کیا۔