یوگی کی ممبئی کے سابق اعلیٰ پولیس عہدیداروں پر تنقید

   

نئی دہلی۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیدار جنہوں نے انتخابات سے عین قبل سیاست میں داخلہ لیا ہے، تنقید کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ چیف منسٹر یوپی نے کہا کہ چند سیول سروینٹس ریٹائرمنٹ کے بعد انتخابات میں مقابلہ کررہے ہیں۔ بعض دیگر رضاکارانہ سبکدوشی اختیار کرنے کے بعد سیاست میں داخل ہوکر اپنا کیریئر بنا رہے ہیں، ملک میں یہ رجحان بڑھتا ہی جارہا ہے۔ انہوں نے اس کی شدید مذمت کی۔