یوگی کے دو رہ سے پہلے کسانوں کااحتجاج،پولیس کیساتھ تصادم

   

نوئیڈا: اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے سے پہلے گریٹر نوئیڈاکے کسانوں نے ایک بار پھر اپنا احتجاج کیا ہے۔ کسان عرصے سے گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ منگل کومظاہرے کے دوران کسانوں اور پولیس کے درمیان تصادم بھی ہواہے۔ چیف منسٹریوگی چہارشنبہ کوگریٹر نوئیڈاکادورہ کرنے جارہے ہیں، ایسی صورتحال میں پولیس کسی بھی طرح سے نظم و ضبط برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ سی ایم یوگی چہارشنبہ کو غازی آباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ گریٹر نوئیڈا پہنچیں گے۔کسانوں کا الزام ہیکہ ان کی زمین 2007 میں حاصل کی گئی تھی۔