یو این آئی اردوسروس کی سابق نیوز ایڈیٹر شگفتہ واحد کا انتقال

   

نئی دہلی : یونائٹیڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) اردو کی سابق نیوز ایڈیٹر اورصحافی محترمہ شگفتہ واحد کا آج یہاں طویل علالت کے بعدحرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 60 برس سے زائد تھی۔ وہ کافی دنوں سے آکسیجن اور شوگر سے متعلق بیماریوں میں مبتلاتھیں۔ پسماندگان میں دو بھائی ایک بہن ہیں ۔ ان کی تدفین دہلی گیٹ قبرستان میں بعد نماز عصر عمل میں آئی۔محترمہ شگفتہ واحدیو این آئی اردو سروس کے بانی ارکان میں سے ایک تھیں۔وہ گزشتہ سال مارچ میں یو این آئی سے سبکدوش ہوئی تھیں۔ حالانکہ انہوں نے کئی سال پہلے استعفی دے دیا تھا لیکن انتظامیہ نے ان کا استعفی قبول نہیں کیا تھا۔