یو اے این ۔آدھار کو جوڑنے کی آخری تاریخ میں 31ڈسمبر تک توسیع

   

نئی دہلی، 12 ستمبر :ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن نے ملازمین کا پروویڈنٹ فنڈ اور دیگر سہولیات کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے یونیورسل اکاؤنٹ نمبر
(UAN)
کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کی آخری تاریخ کو اس سال کے آخر تک بڑھا دیا ہے۔ای پی ایف او نے کل شام جاری ایک سرکلر میں کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں اور کچھ دیگر صنعتی اداروں کے ملازمین اور کارکنوں کے لیے یو اے این کو آدھار نمبر سے جوڑنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تک بڑھا دی گئی ہے۔ ای پی ایف او نے یہ فیصلہ کووڈ وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے کیا ہے۔اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریںسرکلر کے مطابق ، شمال مشرقی ریاستوں میں واقع صنعتوں کے مزدور اور ملک بھر میں بیڑی کی صنعت اور عمارت کی تعمیر سے وابستہ کارکن اپنے آدھار کو 31 دسمبر 2021 تک یو اے این نمبر سے منسلک کر سکتے ہیں۔ ای پی ایف او نے پروویڈنٹ فنڈ سے متعلق تمام فوائد حاصل کرنے کے لیے یو اے این نمبر کو آدھار سے جوڑنا لازمی قرار دیا ہے۔