یو اے ای جانا مہنگا ہو گیا، ویزا اور ایمریٹس آئی ڈی فیس میں اضافہ

   

نئی دہلی: متحد ہ عرب امارات نے رہائش اور وزیٹر ویزا فیس میں اضافہ کر دیااگر آپ متحد ہ عرب امارات ( یو اے ای) جانے کا سوچ رہے ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے ہے۔ وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکوریٹی (ICP) نے ویزوں کے حصول‘ وزٹ، رہائشی ویزا اور ایمریٹس آئی ڈی کی فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔ یعنی اب امارات جانے کے لیے پہلے سے زیادہ فیس ادا کرنا ہو گی۔ٹریول اینڈ ٹائپنگ سینٹر کے ایجنٹوں نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں ایمریٹس آئی ڈی اور ویزا جاری کرنے کی فیسیں بڑھ گئی ہیں۔ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی (ICP) کے ایک کسٹمر کیئر ایجنٹ نے تصدیق کی کہ اس کی فیس ڈی ایچ 100 تک بڑھ گئی ہے۔ ایجنٹ نے مزید کہا کہ فیس میں اضافہ تمام ICP سروسز پر لاگو ہوتا ہے۔ٹائپنگ سنٹر کے ایک ایجنٹ نے بتایا کہ فیس میں اضافے کا اطلاق ایمریٹس آئی ڈی اور وزٹ اور ریزیڈنسی ویزا پر ہوتا ہے۔ ایمریٹس آئی ڈی کی قیمت اب ڈی ایچ 270 کے بجائے درہم 370 ہوگی۔ اور ایک ماہ کا وزٹ ویزا جاری کرنے کی فیس ڈی ایچ 270 کی بجائے ڈی ایچ 370 ہے۔اتھاریٹی نے تصدیق کی کہ اس کی خدمات کی فیس میں 100 درہم کا اضافہ کیا گیا ہے۔