یو اے ای میں فی ہفتہ ساڑھے چار دن کام کا اعلان

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اعلان کیا ہے کہ وہ امارات کے وفاقی دفاتر میں ہر ہفتے ساڑھے چار یوم کام کاج کے سسٹم کو اختیار کرنے جارہا ہے جس میں جمعہ کی دوپہر سے ہفتہ اور اتوار تعطیل کی مدت ہوا کرے گی۔ وفاقی حکومت کے تمام محکمہ جات یکم جنوری 2022 ء سے نئے ویک انڈ کو اختیار کریں گے۔ ابوظہبی اور دوبئی کی حکومتوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ کام کاج کے نئے ہفتہ واری نظام کی تعمیل کریں گے۔ نئے اقدام میں سرکاری اسٹاف کے لئے اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 7.30 بجے شروع ہوا کریں گے اور سہ پہر 3.30 کو اختتام ہوگا۔ جمعہ کو اوقات کار صبح 7.30 سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔ تمام امارات میں نماز جمعہ 1.15 بجے ہوگی۔