یو اے ای میں ملازمتوں کے مواقع‘ٹام کام کے ذریعہ تقررات

   

امیدواروں کی رہنمائی کیلئے آج سیاست ہب کا اورینٹیشن پروگرام
حیدرآباد 21 فبروری ( سیاست نیوز ) متحدہ عرب امارات میں سرامک کاسٹر، ٹرینی کاسٹر اور پروسیس آپریٹرس کی ملازمتوں کیلئے 24 اور 25 فروری کو حیدرآباد میں انٹرویوزٹام کام آفس آئی ٹی آئی ملے پلی حیدرآباد میں ہونگے ۔ امیدواروں کی رہنمائی سیاست ہب کی جانب سے ایک روزہ اورینٹیشن پروگرام 22 فبروری بروز ہفتہ 11 بجے دن تا دو پہر 12 بجے سیاست آڈیٹوریم احاطہ دفتر سیاست میںمنعقد ہو رہا ہے ۔ ٹام کام کے عہدیدار اس میں شرکت کرینگے ۔ بیرون ممالک ملازمت کے خواہاں امیدوار اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے ڈائرکٹر سیاست ہب جناب زاہد فاروقی سے فون نمبر 9848256515 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے اور اورنٹیشن پروگرام کیلئے ناموں کا اندراج کیا جاسکتا ہے ۔