یو اے ای میں 1.6 ملین ڈالر کا چونا لگا کر ہندوستانی شخص فرار

   

دوبئی ۔ 30 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک ہندوستانی شخص نے مبینہ طور پر یو اے ای میں تقریبا 50 تاجرین کو 1.6 ملین ڈالر کا دھوکہ دیا اور عجیب طریقہ سے فرار ہوگیا ۔ اس نے جاریہ کورونا وائرس کے تناظر میں خصوصی فلائیٹ پکڑ کر حیدرآباد روانہ ہوا ۔ گلف نیوز نے بتایا کہ یوگیش اشوک ابوظہبی سے حیدرآباد کیلئے 11 مئی کو تقریبا 170 دیگر مسافرین کے ساتھ روانہ ہوا ۔ 36 سالہ اشوک کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے ۔۔