یو اے ای چاندکیلئے پہلا عرب مشن بھیجے گا

,

   

دوبئی : متحدہ عرب امارات نے 2024 ء میں چاند پراپنا پہلا عرب مشن روانہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بغیر آدمی والے خلائی طیارہ کو روانہ کیا جائے گا۔ دوبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المختوم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ چاند پر دوبئی کا مشن ہمارے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ ان کے مرحوم والد شیخ راشد بن سعید المختوم نے چاند پرمشن بھیجنے کا خواب دیکھا تھا۔ اِس مشن کی صد فیصد تیاری یو اے ای میں ہی ہوئی ہے۔